
وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ضمن میں تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل کرچکی ہے، کمیٹی کی جانب سے پٹرول بحران پر تحقیقات جاری ہیں۔
تحقیقات کے سلسلے میں کمیٹی نے مزید نجی کمپنیز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 کمپنیوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں ان میں پوما انرجی، زوم مارکٹنگ، تاج گیسو لائن، گیس اینڈ آئل کمپنی شامل ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے عسکر آئل، شیل حیسکول، فیولرز اور النور پیٹرولیم کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، کمیٹی نے آئل کمپنیوں سے آئل ڈیپو میں موجود، آؤٹ لیٹ پر سپلائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے پیچھے ہے کس کا ہاتھ؟ ایف آئی اے کی تحقیقات۔۔۔ چونکا دینے والا انکشاف
واضح رہے کہ ایف آئی اے کو ملک کی 2 بڑی نجی پٹرولیم کمپنیوں نے تحریری حلف نامہ جمع کرا دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3flPmyM
0 comments: