
مشتاق غنی کے ساتھ اُن کی بیٹی اور داماد کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اسپیکر اسمبلی اور دیگر افراد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 642 تک پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی تعداد 16ہزار415 تک پہنچ گئی جبکہ 4 ہزار 72 مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 5851 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 335 تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ اب تک متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور وزرا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، حال ہی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام ف، پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کورونا سے انتقال بھی کرچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UD03Fh
0 comments: