
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیےاقدامات جاری ہیں۔
پی آئی اےنےسعودی عرب کیلیےپروازوں کاشیڈول جاری کردیاہے۔ قومی ائیرلائنز کی پرواز 14مئی کوریاض سے250ہم وطنوں کو لیکرلاہورلائیگی۔16مئی کوخصوصی پروازمدینہ منورہ سے250پاکستانیوں کوکراچی لائےگی۔
اس کےعلاوہ 18مئی کوخصوصی پروازجدہ سے250ہم وطنوں کوفیصل آبادلائےگی۔21مئی کوپروازدمام سےاسلام آبادکیلیےخصوصی طورپرآپریٹ ہوگی جس میں دمام سے250پاکستانیوں کواسلام آباد پہنچایا جائےگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ائیرلائن نے بھی21 مئی سےاپنی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ايئرلائن8ممالک کے9شہروں کےلئے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dKceY0
0 comments: