Monday, May 25, 2020

سی ایس پی افسر دہشتگردی کا شکار، افسوسناک واقعے سے علاقے میں سوگواری کا سماں

شمالی وزیرستان
شمالی وزیرستان میں ایک سی ایس پی افسر سمیت 3 افراد قتل کر دیئے گئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سی ایس پی افسر زبید اللہ خان اپنے رشتے داروں کے گھر سے پیدل واپس آرہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زبیداللہ خان سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دیگر 2 افراد کی شناخت فرمان اللہ اور ملک نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

زبید اللہ خان اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں ، وہ عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقے میں آئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A3BF8c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times