Saturday, May 2, 2020

اماراتی طبی مرکز میں کورونا وائرس کے کامیاب علاج کا تجربہ کامیاب، خوشخبری آگئی

متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان
متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے امارات میں مقیم تمام مقامی اور غیر ملکی افراد کو خوش خبری دی ہے کہ اماراتی طبی مرکز میں کورونا وائرس کے کامیاب علاج کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔

ابو ظہبی کے سٹَیم سیل سنٹر میں ڈاکٹروں اور ریسرچرز کی ایک ٹیم نے سٹیم سیل کے ذریعے کورونا کا مرض ختم کرنے کا طریقہ دریافت کیا ہے۔

اس طریقہ میں کورونا کے مریض سے سٹیل سیلز نکالے جاتے ہیں اور پھر انہیں ایکٹیویٹ کر کے دوبارہ مریض میں منتقل کر دیئے جاتے ہیں، جس سے مریض جلد شفایاب ہو جاتا ہے۔ اس منفرد علاج کا تجربہ 73 مریضوں پر کیا گیا ہے سب کے سب شفا یاب ہوگئے.

مریض کے خون سے نکالے گئے سٹیم خلیے ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں پہنچائے گئے۔ اس طریقہ علاج کی بدولت پھیپھڑے میں نئے خلیے پیدا ہوتے ہیں اور نئے کورونا کے وائرس کو لگنے سے روک دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں مزید صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچانے سے بھی بچاتے ہیں۔

امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید نے امارات کے عوام اور تارکین وطن کی جانب سے ابوظبی سٹیم سیل کے ڈاکٹرز، ریسرچرز اور دیگر عملے کا کورونا کے علاج میں اہم پیش رفت کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ علاج سے دُنیا بھرمیں پھیلی کورونا وبا کے خاتمے میں بے پناہ مدد مِلے گی۔

متحدہ عرب امارات میں موجود مقامی، تارکین وطن اور سیاحوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

شیخ خلیفہ بن زاید اور شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر پیغامات کے ذریعے ان احتیاطی اقدامات کا بھی ذکر کیا جن کے باعث کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں بڑی مدد مِلی ہے۔ انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران تمام شعبوں اور اداروں میں ذمہ داریاں نبھانے والے ملازمین کا ان کی بہترین کارکردگی، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت پر شکریہ اداکیا۔ 

اس کے علاوہ طبی محاذ پر سرگرم ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔جن کی بدولت اب تک سینکڑوں مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

اُمید کی جا رہی ہے کہ سٹیم سیل کے ذریعے کورونا کے موثر علاج کے باعث امارات میں کورونا کے مریض جلد از جلد صحت یاب ہونے لگیں گے۔ ابوظبی کے طبی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے مزید بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YnAWsF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times