Monday, December 31, 2018

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے زیر التواء کیسز کی بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے زیر التواء کیسز کے حوالے سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جو اجلاس یکم جنوری 2019 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے اس کے ایجنڈے میں سے زیر التواء کیسز پر نیب کی بریفنگ ملتوی کر دی گئی ہے، کمیٹی کا باقی ایجنڈا وہی رہے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف نے گزشتہ اجلاس میں نیب سے 168 زیرالتواء کیسز کی تفصیلات طلب کیں تھیں جس کے لیے نیب حکام کو منگل کی دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس بلایا گیا تھا۔

نوٹیفیکیشن میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیب کی جانب سے کمیٹی کو اب بریفنگ کب دی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SvzSgG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times