Saturday, May 2, 2020

رمضان المبارک نے امریکہ کی تاریخ بدل دی، مسلمانوں کو اہم عمل انجام دینے کی سرِعام اجازت مل گئی

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی ہے
امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی ہے۔

امریکی ریاست منی سوٹا کے حکام نے پہلی بار رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تین شہروں میں ہزاروں افراد نے اذان کی آواز فضاؤں میں گونجتی سنی۔

امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران پانچوں وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں صرف اسلامک سینٹرز یا مساجد کے اندر ہی اذان کی اجازت تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریباً 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3feWIog

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times