Sunday, May 31, 2020

مودی سرکار نے اپنا تماشا خود لگادیا، پاکستانی کبوتر نے ناک میں دم کردیا

پاکستانی کبوتر
بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کا پاکستانی کبوتر پکڑنے اور جاسوسی کا الزام لگانے کا پروپیگنڈا مذاق بن کر ناکام ہو گیا۔

چند روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے سے ایک کبوتر پکڑا گیا ہے جس پر شبہ ہے کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے تربیت دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا اور صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب اللہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا دعوی جھوٹا تھا کہ کبوتر کے پاؤں میں خفیہ کوڈ ہے کیونکہ کبوتر کے پاؤں میں موجود چھلے پر فون نمبر درج ہے، میں تمام کبوتروں کو یہ چھلے پہناتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے علم ہوا ہے کہ بھارت نے میرے کبوتر کو آزاد کر دیا ہے مگر میرا کبوتر اب تک میرے پاس نہیں پہنچا۔

کبوتر کے دعویدار حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ کبوتر کی بے گناہی سے بھارتی پروپیگنڈا غلط ثابت ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Anivu7

0 comments:

Popular Posts Khyber Times