
غیر ملکی ڈراموں پر تنقید کرنے والوں میں پہلی بار ایک حکومتی وزیر بھی شامل ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "حیران ہوں کہ پی ٹی وی ہوم دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر کررہا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ پاکستانی پروڈکشن پر توجہ دیں ورنہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشنز کو تباہ کردیں گے۔"
Surprised on @PTVHomeOfficial taking pride on other countries productions,you guys must focus on Pak productions otherwise foreign dramas ll ruin Pak productions,its always cheap to import foreign dramas but this ll have devastating long term effect on our own programming
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 31, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن یہ طویل عرصے تک ہماری پروگرامنگ پر تک تباہ کن اثر ڈالتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZSC9c1
0 comments: