Friday, May 22, 2020

پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ, افسوس ناک خبر آگئی

پی آئی اے کا طیارہ
پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کےقریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ سول ایوی ایشن ، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں طیارہ گرنے کی جگہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے سے 4سے5مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ خالی مقام پر گرا ہے، طیارہ ایئربس320 میں 100سے زائد مسافر موجود تھے ، کپتان نے کنٹرول ٹاورکوطیارےکےلینڈنگ گیئرمیں خرابی کی اطلاع دی اور کپتان کو گائیڈ لائن دینے کےدوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔

ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی کوئیک رسپارنس فورس،رینجرز طیارہ گرنےکی جگہ پہنچ گئے، پاک فوج،رینجرز ،سول انتظامیہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XhNXSk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times