
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کو ایک سال کیلئے اس اہم گروپ کی صدارت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ گروپ میں چین، ایران بھارت اور جاپان کے علاوہ کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں سات رکنی مشترکہ پارلیمانی وفد میں سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر ولید اقبال، سینیٹر شاہ زیب درانی، ارکان قومی اسمبلی شازیہ مری، رانا تنویر الحسن، شیر علی ارباب اور آغا حسن بلوچ شامل ہیں جو بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 140 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے دوحا کا دورہ کررہا ہے۔
ایک اور اہم پیشرفت میں پاکستان کے شیر علی ارباب کوامن اور بین الاقوامی سلامتی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔
شازیہ مری کو دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے بارے میں بین الپارلیمانی یونین کی اعلیٰ سطح کے مشاورتی گروپ اور پائیدار ترقی، خزانے اور تجارت کے بارے میں قائمہ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا جبکہ سینیٹر شاہ زیب درانی کو ینگ پارلیمنیٹرین فورم کے ادارے کا رکن منتخب کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2D5DHDD
0 comments: