Sunday, May 3, 2020

وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے کورونا کےباعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کینیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کوروناوائرس کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کےباعث قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وبائی مرض نے بےمثال تباہی مچائی ہے اور موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی تعاون مزیدمضبوط کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کودیگر ترقی پذیرممالک کی طرح 2اہم چیلنجزکاسامناہے، وبائی مرض پرقابو پانےکے ساتھ ساتھ انسانی زندگیوں کوبچاناترجیح ہے، کوروناکےباعث صورتحال میں معیشت کوبھی سنبھالنابھی بہت ضرروی ہے۔

وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کےاقدامات پرپاکستان کی حمایت کرنےپرجسٹن ٹروڈو سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےکینیڈاقرضوں سےنجات کیلئےعالمی اقدامات کی حمایت جاری رکھےگا۔

دونوں رہنماؤں نےاپنےممالک سےہم وطنوں کی واپسی پربھی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلم اقلیت پرہونےوالےمظالم کامعاملہ بھی اٹھایا۔

وزیراعظم نے گفتگو کےدوران بھارت میں مسلم اقلیت سےہونےوالےسلوک پراظہار تشویش کیا اور کینیڈین ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سےبھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی پابندیاں اورطبی سامان تک رسائی میں مشکلات ہیں، موجودہ صورتحال میں کشمیریوں کووبائی مرض کےچیلنج پرقابو پانامشکل ہورہاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cd7NUU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times