Sunday, May 3, 2020

مزید 51 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

سری لنکن ائیرلائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے 51 پاکستانی کراچی پہنچ گئے
سری لنکن ائیرلائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے 51 پاکستانی کراچی پہنچ گئے۔

سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مسافروں کو لے کر سری لنکن ائیر لائن کی خصوصی پرواز یو ایل 1185 نے کراچی کے 51 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتارا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے یہ خصوصی پرواز پھر لاہور روانہ ہوگئی جس میں کراچی ائیرپورٹ سے کوئی مسافر سوار نہیں ہوا اور لاہور کے مسافر جہاز کے اندر ہی موجود رہے۔

کراچی پہنچنے والے مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں ائیرپورٹ سے قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا جہاں انہیں کم ازکم 48 گھنٹے کے لیے مانیٹرنگ میں رکھا جائے گا۔

قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ کے قریب نجی ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2L0suaE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times