
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جعلی ادویات کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے، موجودہ صورت حال میں جعلی ادویات کے کاروبار کو روکنا ہوگا۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کی صحت پر سنگین مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جعلی ادویات افریقہ کی مارکیٹوں میں فروخت ہورہی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ انٹرپول کے عالمی فارما سیوٹیکل کرائم فائٹنگ یونٹ نے 90 ممالک میں کارروائیاں کی ہیں۔
اس ضمن میں ایک ہفتہ میں 90 ممالک سے 121 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مضر صحت طبی سامان اور ادویات کو ضبط کیا گیا۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 209 ممالک میں95,751 افراد ہلاک اور16 لاکھ تین ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34opGgJ
0 comments: