Tuesday, January 5, 2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

ملک بھر میں کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 118 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 52 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد…

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 44ہزار360مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 35ہزار707 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 160 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا ایک ہزار 683، اسلام آباد 428، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان18 ہزار254، آزاد کشمیر 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2L9kl7z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times