Sunday, April 19, 2020

سابق جج سمیت دو مجرموں کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے سابق سیشن جج مٹھی سمیت دو مجرموں کو پھانسی دینے کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

پیر 20 اپریل کو سابق سیشن جیکب آباد جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور مجرم عرفان بنگالی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی کو سزا موت کا حکم سنایا تھا۔ جج کےخلاف 20 سے زائد گواہوں نے اپنا قلمبند کرایا تھا۔

ملزمان نے 19 فروری 2014 کو فیملی تنازعہ پر جج کے بیٹے عاقب شاہانی کو جامشورو کے قریب گولیاں مار کر قتل کردیا تھا



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xLSILh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times