Thursday, November 29, 2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے غیر ملکی این جی اوز پر پابندی کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے غیر ملکی این جی اوز پر پابندی کی تفصیلات طلب کرلیں
وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکی این جی اوز کو آپریشن بند کرنے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن کا کل آخری روز ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے غیر ملکی این جی اوز پر پابندی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نےپاکستان میں انٹرنیشنل این جی او کی آپریشن بندکرنے کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالدمحمود پیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ این جی اوز پر پابندی لگانے کا آرڈرکہاں سے جاری ہوا ؟وجوہات کیا ہیں۔فنڈنگ پراعتراض ہے یا ان کے کام پر؟۔

وفاق کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے آپریشن بندش کا حکم دیا ہے۔ آپریشن بند کرنے کیلئے این جی او کے پاس کل آخری دن ہے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آج ہی پیراوائزکمنٹس جمع کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا متعلقہ افسران کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پابندی لگانے کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ShNcEF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times