Friday, April 17, 2020

شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس تو لے لیا مگر وہ پی ایس ایل میں دوبارہ جلوے دکھا سکے گے؟ اہم خبر آگئی

معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن
معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی۔

پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر نے میڈیا سے ویڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ندیم عمر کے مطابق انھوں نے آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے، اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی اب وہ وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کریں گے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کے مشہور آل راؤنڈر کیون پیٹرسن بھی اگلے برس ہونیوالی لیگ میں نظر آئیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VDKJYn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times