Friday, April 17, 2020

کورونا کے باعث سعودی معشیت شدید بحران کا شکار، ملک میں کاروباری سرگرمیاں معطل

کورونا کے باعث سعودی معشیت شدید بحران کا شکار، ملک میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں
کورونا کے باعث عالمی طاقتوں کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے، سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کو بھی معاشی بحران کا سامنا ہے۔

سعودی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نمنٹےکی صلاحیت رکھتا ہے جلد معاشی بحران پر قابو پا لیں گے۔ کم قرضوں اور زرمبادلہ کے وسیع ذخائر ہونے کے باعث جلد اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کےمطابق سعودی وزیرخزانہ الجدان نے عالمی مالیاتی اور فنانس کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی، مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی بحالی کے علاوہ امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، معیشت کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں تئیس مارچ سے کرفیو نافذ ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں،روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل کی قیمتوں کے تنازعے پر عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث بھی سعودی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ailHU0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times