Friday, April 17, 2020

آئی ایم ایف نے جیسے ہی ہاتھ رکھا ہولا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھی اپنا رنگ دکھا دیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس31329 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد فوری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس4.93 فیصد اضافے کیساتھ 1544.86 پر پہنچ چکا تھا۔ خبرفائل ہونے تک 31,329.46 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,583,257,769 پاکستانی روپے رہی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے کورونا کے خلاف دیا پاکستان کا ساتھ۔، اہم پیکچ کا اعلان کردیا

خیال رہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیلئے1.386ارب ڈالر کی منظوری دے دی اور کہا اضافی قرض ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کیلئے دیا گیا، امداد سے بین الاقوامی ذخائر میں کمی کو سہارا ملے گا۔۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KaEu98

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times