
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے منگل کو کورونا وائرس ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے جسے انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا فلاحی پیکج بھی قرار دیا ہے۔
جاپان میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 93افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔
جاپانی وزیر اعظم ایک ٹریلین ڈالرز یعنی ایک ہزار ارب ڈالرز کے ایمرجنسی پلان کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔
خیال رہے امریکا نے تینتیس کروڑ لوگوں کیلئے دو ٹریلین ڈالرز کا جبکہ جاپان نے بارہ کروڑ لوگوں کیلئے ایک ٹریلین ڈالرز کا اعلان کیاہے۔
برطانیہ نے اس وائرس سے بچاؤ کیلئے تین سو نوے ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کررکھا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xe3h44
0 comments: