Tuesday, October 15, 2019

احتجاج کرنا فضل الرحمان کا حق ہے مگر دوکام نہ کریں، وزیر تعلیم نے مولانا کو بتا دیا

احتجاج کرنا فضل الرحمان کا حق ہے مگر دوکام نہ کریں، وزیر تعلیم نے مولانا کو بتا دیا
مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ مدارس کے بچوں اور مسلح جتھوں کو اسلام آباد نہ لائیں،احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے، یہ مدارس کے بچوں کو سڑکوں پر نہ لائیں بلکہ احتجاج کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ مدارس کے بچوں اور مسلح جتھوں کو اسلام آباد نہ لائیں،احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے ، یہ مدارس کے بچوں کو سڑکوں پر نہ لائیں بلکہ احتجاج کریں ،ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن دوکام نہ کریں ، ایک مدارس کے بچوں کو سڑکوں پر نہ لائیں کیونکہ بطور وزیرتعلیم مجھے دکھ ہوتا ہے کہ وہ بچے جن کی عمر پڑھنے لکھنے کی ہے، ان کو احتجاج کیلئے سڑکوں پر لایا جائے۔

اسی طرح مولانا فضل الرحمان سے یہ بھی درخواست ہے کہ اسلام آباد میں اپنے ساتھ مسلح جتھوں کو نہ لے کرآئیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان یہ دوکام نہ کریں تو ہمیں ان کے ان کے احتجاج کرنے پرکوئی اعتراض نہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33yZKNB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times