
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی عراق سے پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز پی کے 9814 منسوخ ہو گئی، پائلٹوں نے جانے سے انکار کر دیا، قومی ایئر لائن کے سی ای او کی جانب سے پائلٹوں کو یقین دہانی اور حفاظتی سوٹ کی فراہمی کے باوجود پالپا کے دباؤ پر انھوں نے پرواز لے جانے سے انکار کر دیا۔
ادھر وطن واپسی کے لیے 161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد میں جمع ہوئے ہیں، جو پاکستان سے جانے والی پرواز کے منتظر ہیں، تاہم اب وہ پائلٹوں کی تنظیم کے اختلافات کے باعث مزید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔
مالی مشکلات کا شکار پی آئی اے کی 2 ماہ کے لیے تنخواہ کٹوتی کے معاملے پر پائلٹس تنظیم کے اختلافات سامنے آئے ہیں، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اپنی تنخواہ سے بھی 20 فی صد کٹوتی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد قومی ایئر لائن کی تمام انتظامیہ نے بھی تنخواہ کٹوتی کا اعلان کیا، دوسری طرف پالپا نے انتظامیہ کو تنخواہ کٹوتی کر کے پالپا فنڈ میں جمع کروانے سے متعلق خط لکھا تاہم انتظامیہ نے اسے نہیں مانا۔
یاد رہے کہ سی ای او پی آئی اے نے ایک روز قبل پائلٹس اور کریو کو قومی ہیرو قرار دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XeKzcx
0 comments: