Monday, February 4, 2019

سوات کی عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

عائشہ ایاز
8 سالہ عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

عائشہ ایاز کا تعلق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے علاقہ سوات کے شہر میں مینگورہ سے ہے۔

8 سالہ عائشہ نے دبئی میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

تائیکوانڈو میں کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ آیاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

عائشہ آیاز کو دبئی میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے کم عمری میں تائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2t3i94X

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times