Monday, February 4, 2019

نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے نیت خراب ہے: فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں نواز شریف ٹھیک ہیں، صرف پتھری ہے۔ سمجھتا ہوں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے نیت خراب ہے۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مکمل پروٹوکول میں رکھا گیا ہے، ملاقات کے دن کے علاوہ بھی نواز شریف سے آل شریف ملتے رہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آرہی ہے نواز شریف ٹھیک ہیں صرف پتھری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ماضی میں نہیں ہوا۔ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے نیت خراب ہے۔

فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ جیل سے پیغامات آئے ہیں نواز شریف کو پروٹوکول دیا تو ہمیں بھی دو۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی بانہوں میں بانہیں ڈال کر اسمبلی آرہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HNTo72

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times