
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کورونا وائرس کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف اسپرے اور سینیٹائز سمیت آنے والے تماشائیوں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پارکنگ اور متبادل روٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن فائیو کا 25 واں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس کیے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 میچز کے بعد 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر براجمان ہے۔
میچ منسوخی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فائنل فار میں جگہ یقینی بنانا مشکل ہوگیا، گلیڈی ایٹرز کو اب آخری لیگ میچ جیت کر دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xwENs2
0 comments: