Thursday, March 12, 2020

آسٹریلوی صحافی سے رشوت لینے کا واقعہ، وزیر اعظم پاکستان نے شدید بھرمی میں کونسا سخت قدم اٹھالیا؟ خبر آگئی

وزیراعظم پاکستان عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لاہور میں آسٹریلوی صحافی سے رشوت لینے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا اور واقعہ کی فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ڈینس فریڈمین دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کروانے اور پاکستان سے والہانہ محبت کی وجہ سے کرکٹ شائقین میں انتہائی مقبول ہیں اور وہ گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کوریج کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔

پاکستان میں چند ہفتے گزارنے کے بعد وہ لاہور ائیرپورٹ کے ذریعے آسٹریلیا روانہ ہوئے اور وہاں پہنچتے ہی انہوں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ائیرپورٹ اہلکاروں پر رشوت طلب کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ائیرپورٹ حکام نے مدد کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا، ائیرپورٹ لاﺅنج میں کہا گیا کہ اپنا بیگ دکھاﺅ جو بھی کرنسی ہے دو، اہلکار نے رقم کیلئے اصرار کیا جس پر اسے پیسے دئیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TUDGKa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times