Thursday, March 12, 2020

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت 85 کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض کا شکار ہیں۔

گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق آگاہی کے لیے ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو دنیا بھر میں گردوں کا دن منایا جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 24 لاکھ اموات گردوں کے امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

گردوں کی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بروقت تشخیص اور علاج سے گردوں کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سال میں ایک دفعہ میڈیکل چیک اپ ضرور کرائیں تاکہ آپ اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ رہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہر انسان کا گردوں کی بیماری کی وجوہات اور بچاؤ کے بارے میں جاننا انتہائی ضروری ہے۔

گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گردے کے امراض میں مبتلا ہونے پر کسی اطائی کے پاس جانے کے بجائے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو کسی بڑی مشکل سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

اکثر افراد گردے کے مرض کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ گردوں کے امراض کا ایک بڑا سبب بلڈ پریشر اور شوگر جیسی بیماریاں ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aL56Jl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times