Sunday, December 30, 2018

وزیراعظم عمران خان جمعرات سے ترکی کا دو دن کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعرات سے ترکی کا دو دن کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان جمعرات سے ترکی کا دو دن کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ترک قیادت سے دونوں ممالک کے تعلقات اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے اور جمعہ کی رات کو پاکستان واپس آئیں گے۔ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورے میں اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوان نے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا سرکاری طور پر یہ ترکی کا پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد ہمراہ ہونگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EXyksn

0 comments:

Popular Posts Khyber Times