Thursday, March 12, 2020

انقلابی شاعر حبیب جالب کی27ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 انقلابی شاعر حبیب جالب کی27ویں برسی آج منائی جارہی ہے
 غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی27ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

حبیب جالب نے نامساعد حالات میں بھی عوام کیلئے آواز اٹھائی اور انکی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔ان کی آنکھ نے جو دیکھا اور دل نے جو محسوس کیا اس کو من و عن اشعار میں ڈھال دیا اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔

حبیب جالب کے بے باک قلم نے ظلم، زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہو گیا۔

انہوں نے جہاں اپنی بے باک شاعری سے اردو ادب کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا وہیں انہوں نے رومانوی شاعری کو ایک ایسا اسلوب دیا جس میں جذبوں کی شدت نمایاں ہے۔

حبیب جالب نے اپنی زندگی میں ادب کیلیے بے شمار کام کیا،ان کی نظموں کے پانچ مجموعے برگ آوارہ، سرمقتل، عہد ستم، ذکر بہتے خون کا اور گوشے میں قفس کے شائع ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wd5yf8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times