
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا یہ آج بیسواں میچ ہے جو کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کے بیشتر بالائی علاقے ان دنوں بارش کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ روز لاہور میں بھی بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
مزید پڑھیں: ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم
یاد رہے گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل 5 کا 19 واں میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا اور مسلسل بارش کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VRxWU7
0 comments: