Tuesday, March 3, 2020

ٹی وی ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد میں تلخ جملوں کا تبادلہ، ماہرہ خان بھی میدان میں آگئی

 ماہرہ خان
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرایک ٹی وی شو میں خاتون کے ساتھ نامناسب طرزتکلم اختیارکرنے کی وجہ سے ایک بار پھرشدید تنقید کی زد میں ہیں۔

ایک ٹی وی شوکے دوران خلیل الرحمان قمر کی جانب سے خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ماروی سرمد کوتنقید کانشانہ بنایاگیا تھا جس پر ماہرہ خان نے کہا کہ ’ میں یہ سب سن کراوردیکھ کرحیران رہ گئیں ہوں، یہ شخص جو ٹی وی پر ایک خاتون کو بدسلوکی کا نشانہ بنارہا ہے اسے پراجیکٹس پرپراجیکٹس کیوں دیئے جارہے ہیں؟

 خلیل الرحمان قمر کی مذمت کرنے والوں میں شوبزشخصیات کے علاوہ ، سیاسی سماجی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔

معروف اینکر رابعہ انعم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں خلیل الرحمان قمر نا مناسب انداز میں ماروی سرمد کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں یہ بات ریکارڈ پر کہنا چاہوں گی کہ مجھے اس بات پر شرمندگی ہے کہ جیو ٹی وی نے حال ہی میں ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VJxpDy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times