Tuesday, March 3, 2020

نواز شریف واپس نہیں آرہے تو شہباز شریف کی نااہلی درخواست دینی چاہیے، فواد چوہدری

نواز شریف واپس نہیں آرہے تو شہباز شریف کی نااہلی درخواست دینی چاہیے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آرہے تو ان کے بھائی کیخلاف درخواست دینی چاہیے، عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی رقم سے مشروط کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نوازشریف کو باہر جانے دیا، پنجاب حکومت کو شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست کرنی چاہئے۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی رقم سے مشروط کی تھی، پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں عدالت سے ضمانت لے کر برطانیہ گئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر 8ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت کے عوض 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38lzvwb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times