Sunday, March 1, 2020

ایران نے کس عالمی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی؟ اہم وجہ آتے ہی خطے میں نئی بحث کا آغاز

ترجمان ایرانی وزارت صحت کیانوش جہانپور
ایران نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے متعلق عالمی میڈیا کے جاری کردہ اعداد شمار مسترد کر دیے۔وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکی مدد کی پیش کش کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو دس ہے جو سراسر غلط ہے۔ کیانوش جہانپور نے ہلاک شدگان کی تعداد چونتیس بتائی ہے۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکا نے معاشی دہشت گردی کے ذریعے ایرانی عوام پر اس قدر دباؤ ڈالا کہ ان کے لیے ادویات کی خریداری بھی مشکل بنا دی۔

کورونا وائرس سے نمٹنےکے لیے مدد فراہم کرنے کی پیشکش مضحکہ خیز ہے۔ امریکی صدر نے جوہری معاہدے کے باوجود ایران پر پابندیاں عائد کیں۔ امریکا ایران کے خلاف سیاسی اور نفسیاتی حربے استعمال کر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32LwaW8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times