Sunday, March 1, 2020

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی مگر پاکستان کے عوام ریلیف سے پھر محروم

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے
حکومت مہنگائی کے مارے عوام سے پھر ہاتھ کرگئی، عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پاکستان کے عوام ریلیف سے محروم رہے۔

وفاقی حکومت نے پندرہ سے بیس روپے تک کمی کے اشاروں کو پانچ سے سات روپے کمی پر آکر بریک لگا دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 7 روپے سستا کردیا گیا، حالیہ کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/387uJlH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times