Saturday, February 29, 2020

پی ایس ایل فائیو: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگزآج ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی

 اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 5 کے اتوار یکم مارچ کو ہونے والے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کا مقابلہ راول پنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا۔ کراچی کی ٹیم کی قیادت عماد وسیم، جب کہ اسلام آباد ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔

 یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل فائیو میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے، جس میں اسے 2 میچز میں شکست اور 2 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے3میچ کھیلے ہیں جن میں سے1 جیتا اور 2 میں شکست کا سامنا رہا۔

قبل ازیں راول پنڈی میں ہفتہ کے روز شدید بارش کے باعث پاکستان سپر لیگ 5 کا اسلام آباد یونائیٹد اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ میچ راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا میدان گیلا ہونے کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ نے منسوخ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے اب تک کے میچز کے بعد ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی 5، 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، پانچویں پوزیشن پر کراچی کنگز کے دو پوائنٹس ہیں جبکہ لاہور قلندرز اپنے تمام میچز ہارنے کے باعث آخری نمبر پر ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PCtMeT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times