
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ دوحا امن معاہدہ بہت اہم ہے، یہ معاہدہ طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔ برسوں جاری رہنے والی جنگ کو ختم کرنے جارہے ہیں اور طالبان رہنماؤں سے خود ملاقات کروں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس مئی تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں 5 ہزار تک کمی کی جائے گی جبکہ اگر اب بھی کچھ برا ہوتا ہے تو ہم اتنی قوت سے واپس افغانستان جائیں گے جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ نے مذاکرات میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز تاریخی معاہدے سے متعلق افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں تعاون پر پاکستان اور چین کے شکرگزار ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2weeAOm
0 comments: