
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں۔
#AfghanPeaceDeal testifies what @ImranKhanPTI always said, that dialogue is the only way forward. Afghans suffered due to war & deserve stability. Peace in Afghanistan is imperative to stability in region. Pak role in peace process deserves to be written in letters of gold. pic.twitter.com/x63GkQwbfI
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 1, 2020
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جبکہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائی ہیں، امن و استحکام ان کا حق ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔
مزید پڑھیں: افغان امن معاہدے کے اہم نکات کیا ہیں؟ جانیے اس خبر میں
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ امریکہ کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر نے دستخط کیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VzFdYo
0 comments: