Friday, February 7, 2020

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے اپنی پرفارمنس پر ہی سوال اٹھالیا، شائقین حیران۔۔۔ دلچسپ خبر آگئی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی البتہ میں اپنی کارکردگی سے مطمن نہیں ہوں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی دفعہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔ 

کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمیں بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی بنگلا دیش کو ہرانے کے لیے ہم تیار ہیں، ہمارا نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پہلے بھی کہا تھا کہ اسے وقت دینا پڑے گا۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H4sQv1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times