Monday, February 3, 2020

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم کیلئے افسوسناک خبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت کے لوکیش راہول موجود ہیں جنہوں نے 4 درجہ ترقی پاکر یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پانچویں جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولرز کی فہرست

بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے جب کہ مجیب الرحمان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر تیسرے ، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے جب کہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے فیلوکایو چھٹے، انگلینڈ کے عادل رشید ساتویں جب کہ پاکستان کے شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں اور انگلینڈ کے کرس جورڈن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست

پہلے 10 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے دس کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا، یہاں محمد حفیظ اور عماد وسیم بالترتیب 15 ویں اور 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور زمبابوے کے سین ولیمز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36SBGGD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times