
یہ واقعہ چینی شہر ژیانگو میں پیش آیا، جہاں شہری کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے گھر سے نکال کر دور دراز علاقے میں پھینک آیا، تاہم متعلقہ ادارے نے جانوروں کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔
چینی انتظامیہ نے ملک بھر میں پالتو جانور پالنے سے بھی گریز کرنے کا کہا ہے۔ جبکہ بازاروں میں جنگلی جانور کے فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، تاہم اس کے باوجود مختلف مارکیٹوں میں جانوروں کی فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے اس امر کی تصدیق نہیں کہ بلی اور کتے یا پھر دیگر جانوروں کے ذریعے کروناوائرس کا آغاز ہوا، اور نہ ہی اس رپورٹ کی تصدیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چمگادڑ کے ذریعے کروناوائرس کا جنم ہوا۔
خیال رہے چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف شہر ویرانے کا منظرپیش کررہے ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ugH8Gc
0 comments: