Friday, February 14, 2020

پی ایس ایل کے حوالے سے پی سی بی کا بڑا اقدام سامنے آگیا؟ شائقین خوشی سے نہال

پی ایس ایل
پی ایس ایل کے دوران قومی زبان میں کمنٹری نشر ہو گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے قومی زبان میں کمنٹری نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔

ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینس، مارک باؤچر اور جونٹی رھوڈز انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

ایلن ولکنز کا کہنا ہے کہ 2016 سے لیگ کا حصہ ہوں اور پی ایس ایل فائیو میں کمنٹری کے لیے پرجوش ہوں۔

سابق جنوبی افریقی سپر اسٹار جونٹی رہوڈز کا کہنا ہے پاکستانی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے، یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔

ڈینی موریسن نے کہا کہ لیگ کے سارے میچز پاکستان میں ہو رہے، اس بار کمنٹری کا مزہ دوبالا ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uMOLEC

0 comments:

Popular Posts Khyber Times