Sunday, July 14, 2019

ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کے نام پہلی فتح، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کا فائنل میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کا فائنل میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار ورلڈکپ جیت کر تاریخ تبدیل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ہفتے کو لارڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ فائنل پوری ٹیم کے لیے خاص ہے اور سب اس موقع پر جذباتی ہورہے ہیں، دنیا کی دو بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گی۔

اوئن مورگن نے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ ہفتوں میں ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے، نیوزی لینڈ کو ہرانے کیلئے ہمیں آسٹریلیا جیسی کارکردگی دکھانا ہوگی، نیوزی لینڈ کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے، ہر کھلاڑی نے ٹیم کو فائنل تک لانے میں کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ہمیں فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا یہی ہمارے لیے بہتر ہے، ہمیں اپنی قابلیت کا علم ہے لیکن کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرجوش کھلاڑی کمٹمنٹ دکھا رہے ہیں، جیت کے علاوہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ کھیل پر فوکس کریں، ابھی تک ہماری ٹیم نے جو کارکردگی دکھائی ہے اس پر فخر ہے، کوشش کریں گے نتیجہ حاصل کرنے کیلئے جذباتی نہ ہوں اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ کھیلیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jQuV5J

0 comments:

Popular Posts Khyber Times