تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ کی طرح کھڑی ہے- انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بے وقت کی راگنی ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی خاطر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی ہیں اور 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمہوری اور پارلیمانی روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی چلائی ہے-
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پاکستان تحریک انصاف اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائے گی-
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کے عہدے کا حق ادا کیا ہے- صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کے منفی حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا-
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jMxAO9
0 comments: