تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”سیسیلین مافیا" کی طرح پاکستانی مافیا بھی منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے گئے اربوں روپے بچانے اور عدلیہ و ریاستی اداروں پر دباو ڈالنے کیلئے رشوت، دھونس، بلیک میلنگ اور بھیک جیسے حربے استعمال کرتا ہے۔“ عمران خان نے یہ پیغام احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویڈیو الزامات پر جمع کروائے گئے بیان حلفی کے تناظر میں کیا ۔
"سیسیلین مافیا" کیطرح پاکستانی مافیا بھی منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کئے گئے اربوں روپے بچانے اور عدلیہ و ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے رشوت، دھونس، بلیک میلنگ اور بھیک جیسے حربے استعمال کرتا ہے۔ https://t.co/8pGqSZLrkw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2019
مریم نوازشریف نے وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر سخت تنقیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیا کہ ” تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو۔تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔ SELECTED تو تم تھے ہی،اب تمھارے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔“
تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصوروار ہو۔تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔ SELECTED تو تم تھے ہی،اب تمھارے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا https://t.co/tRgTAdv2DM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
مریم نواز شریف کا یہ ٹویٹ دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما زرتاج گل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اور تم؟ شروع سے ہی اپنے خاندان کے لئے بدنامی اورذلت کی وجہ بنی۔ نہ پڑھ سکی، نہ اچھی انسان بن سکی۔ ایک دن کہتی ہو بھوک ہڑتال پر جا رہی ہو، پھر اگلے دن بھول جاتی ہو۔ تمہارا باپ جب بھی تمہیں دیکھتا ہوگا، یہی سوچتا ہوگا کہ، "نکمی فضول اولاد، نہ مزہ نہ سواد!"“
اور تم؟ شروع سے ہی اپنے خاندان کے لئے بدنامی اور زلت کی وجہ بنی۔ نہ پڑھ سکی، نہ اچھی انسان بن سکی۔ ایک دن کہتی ہو بھوک ہڑتال پر جا رہی ہو، پھر اگلے دن بھول جاتی ہو۔ تمہارا باپ جب بھی تمہیں دیکھتا ہوگا، یہی سوچتا ہوگا کہ، "نکمی فضول اولاد، نہ مزہ نہ سواد!"https://t.co/j5F59tGp96
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) July 13, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JwMBxt
0 comments: