Saturday, February 1, 2020

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی رخصتی کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔ اہم تفصیلات آگئیں

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبّر زیدی
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبّر زیدی طبی بنیادوں پر ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق شبّر زیدی کی طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث رخصت پر جانے کافیصلہ کیا گیا۔ شبّر زیدی نے علاج کے لیے کراچی روانہ ہونے سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں اپنی طبی صورتحال کے بارے میں بتایا۔

چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی ایک بار پھر سے رخصت پر چلے گۓ ایف بی آر نے شبر زیدی کی رخصتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ان لینڈ ریونیوسروس سے گریڈ بائیس کی آفیسر نوشین امجد جاوید قائم مقام چیئرمین ایف بی آر ہونگی۔

ایف بی آر کی جانب سے شبر زیدی کی چھٹی کا دورانیہ نہیں بتایا گیا چئیرمین ایف بی آر طبعیت ناسازی کی بنیاد پر رخصت پر گئے۔

ذرائع کے مطابق شبّر زیدی کی طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث رخصت پر جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شبّر زیدی نے علاج کے لیے کراچی روانہ ہونے سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں اپنی طبی صورتحال کے بارے میں بتایا۔

اس سے پہلے شبّرزیدی 6 جنوری تا 19 جنوری طبیعت کی خرابی کے باعث چھٹیوں پر تھے، ان کی غیر موجودگی میں اِن لینڈ ریونیو سروس کے ایک افسر نے بطور قائم مقام چیئرمین ایف بی آر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے دو ہفتے کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ دفتر آنے کے بعد کوئی معاملہ نہیں دیکھا، جس کے باعث شبّر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر رہنے کے حوالے سے قیاساں آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ایف بی آر متعدد اقدامات لینے کے باوجود رواں مالی سال کے ریونیو اکٹھا کرنے کے نظر ثانی شدہ ہدف 23 کھرب 67 ارب کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ریونیو کلیکشن میں کمی اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی اصلاحاتی اقدامات پر پیشرفت نہ ہونے کے سبب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ چیئرمین ایف بی آر کو ان تمام افسران کو گھر بھیجنے کا کہہ چکے ہیں جو کارکردگی نہیں دکھا رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RNvkEw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times