
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ چین سے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کو 11 فروری تک جواب عدالت میں جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر جدون کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سرگرم، اہم پابندی لگا دی۔۔۔ تفصیلات جانئے
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طور پر پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GJp4qT
0 comments: