Wednesday, February 12, 2020

چئیرمین پیپلز پارٹی کی نیب میں پیشی، اراکین پارلیمنٹ کو روک لیا، سیاسی حلقوں میں ہلچل

چئیرمین پیپلز پارٹی کی نیب میں پیشی، اراکین پارلیمنٹ کو روک لیا
بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے وی ای پل کیس میں آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے،نیب راولپنڈی اورنیب اولڈہیڈکوارٹرز کے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو نیب اولڈہیڈکوارٹرز جانے سے روک دیاگیا۔

ارکان پارلیمنٹ میں شاہدہ رحمانی،سینیٹر سسی پلیجو، کرشنا کماری،طارق شاہ سمیت دیگر شامل ہیں،ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی کارڈز دکھانے کے باجود جانے کی اجازت نہ دی گئی جبکہ فرحت اللہ بابرنیب آفس کے باہر پہنچ گئے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HhZtpf

0 comments:

Popular Posts Khyber Times