Wednesday, February 12, 2020

نیب نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی مخالفت کر دی

نیب نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی مخالفت کر دی
قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی کیس میں شاہدخاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی،جواب میں کہاگیا ہے کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر 24صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

نیب نے شاہدخاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا ہے،شاہدخاقان عباسی ضمانت کے مستحق نہیں

نیب کا مزیدکہناتھاکہ شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی حقائق چھپا کر دھوکادیا،عدالت سے استدعاہے کہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SlZHSs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times