تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے سابق ایم این اے جمشید دستی کو خوشخبری مل گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
ضمانت ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں ان کی پیروی کروں گا۔
یاد رہے کہ 6فروری بروز جمعرات کو مظفر گڑھ پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تیل چوری کے مقدمے میں ملتان سے گرفتارکیا تھا ۔ان پر آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابقہ گن مین پولیس اہلکار اور 5 دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی مظفرگڑھ میں نہرتوڑنے، ناجائزاسلحہ برآمدگی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزامات کے تحت جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uGfJh5
0 comments: